شاہزیب قتل،سول سوسائٹی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

  • by Admin
  • دسمبر 26, 2017
  • 0
  • 36  Views
  • 0 Shares

کراچی ،نمائندہ خبرستان

کراچی میں 25 دسمبر 2012 کو کیے گئے شاہزیب خان کے قتل کا انجام پاکستان کے پورے معاشرے اور عدالتی نظام کے لیے نہایت افسوسناک تھا کہ سر عام قتل کرنے والے قانون کا سہارا لے کر ہی آزاد ہوگئے. 25 دسمبر کی شام شاہ رخ جتوئی اور دیگر مجرم رہائی پاکر اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے. جاتے ہوئے وہ پاکستان کی سول سوسائٹی کا منہ بھی چڑا رہے تھے جس نے اس کیس کو مثال بنانے کے سڑکوں پر آکر مظاہرے کیے تھے.

شاہزیب قتل کیس میں سزا پانے کے بعد رہا ہونے والے شاہ رخ جتوئی کیخلاف ایک بار سول سوسائٹی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے. سول سوسائٹی کے دس افراد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے جس میں التجا کی گئی ہے کہ شاہزیب کا قتل عام واقعہ نہیں تھا اس لیے مجرموں کی رہائی کو ختم کرکے سزا پر عمل کروایا جائے.

 

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*