سعودی سینما گھروں میں پاکستانی پرچی چلے گی

  • by Admin
  • دسمبر 26, 2017
  • 0
  • 51  Views
  • 0 Shares

جدہ(شوبزڈیسک) سعودی عرب میں سینما کھلنے کے اعلان کے ساتھ ہی سعودی وزارت  نے سیمنا پر دکھائی جانے والی ابتدائی فلموں کا انتخاب شروع کردیا ہے۔ اس انتخاب میں پاکستانی فلم  پرچی کو منتخب کرلیا گیا ہے جو سعودی عرب میں پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو نمائش کےلیے پیش کی جائے گی۔

ایکشن، سسپنس اور کامیڈی پر مبنی فلم پرچی ناظرین کی توجہ سینما گھروں کی جانب مبذول کرانے  میں کامیاب ہوجائے گی ۔ پاکستانی فلم پرچی    کے نمایاں اداکار حرمین فاروق، علی رحمان خان اور شفقت چیمہ ہیں۔

فلم کی مرکزی اداکارہ حرمین فاروق کا کہنا ہے کہ فلم کا سعودی تھیٹر کے لیے پہلی فلموں میں منتخب ہونا اعزاز اور فخر کی بات ہے اور یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی سینما بین الاقوامی مارکیٹ کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔فلم پرچی 5 جنوری کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات اور 12 جنوری کو امریکا میں ریلیز ہو رہی ہے۔ سعودی عرب میں سینما مارچ 2018میں کھول دیے جائیں گے۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*