ٹیسٹ کرکٹ میں انقلاب لانے کی تیاری

  • by Admin
  • دسمبر 25, 2017
  • 0
  • 49  Views
  • 0 Shares

پورٹ الزبتھ(اسپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹ میں مزید تیزی اور دلچسپی بڑھانے کے لیے ٹیسٹ میچ کا یک مکمل دن ختم کرکے ٹیسٹ میچ کو پانچ کے بجائے چار روزہ کرنے کی تیاریاں کی جانے لگی ہیں۔ کرکٹ ماہرین  اس اقدام کو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک انقلاب قراردے رہے ہیں ۔آئی سی سی نے چار روزہ ٹیسٹ کے لیے نئے قوانین کا اعلان بھی کردیا ہے۔ پہلا آزمائشی  ٹیسٹ میچ منگل کے روز جنوبی افریقا اورزمبابوے کے درمیان  پورٹ الزبتھ میں شروع ہورہا ہے۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا ۔

 آئی سی سی کی جانب سے مختصر ٹیسٹ کیلیے الگ پلیئنگ کنڈیشنز بنائے گئے ہیں جن کے تحت اب ہر روز ساڑھے 6 گھنٹے کا کھیل ہوگا جوکہ پانچ روزہ ٹیسٹ کے مقابلے میں آدھا گھنٹہ زائد ہے، اس میں 90 کے بجائے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ہوگا تاہم اگر مقابلے کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے ضرورت پڑی تو پانچ روزہ میچ کی طرح اس میں بھی آخری روز اضافی آدھے گھنٹے تک کھیل کو جاری رکھا جائے گا۔

Post Tags:

ٹیست کرکٹ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*