کس ملک کے شہری کتنا گوشت کھاتے ہیں؟

  • by Admin
  • دسمبر 25, 2017
  • 0
  • 57  Views
  • 0 Shares

لاہور(خصوصی رپورٹ) دنیا میں ایک سال میں سب سے زیادہ گوشت امریکی شہری کھاتے ہیں اور سب سے کم گوشت بھارتی شہری کھاتے ہیں ۔ دی سپیکٹیٹر انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق  امریکا میں فی شہری ایک سال میں 120کلوگرام گوشت کھاجاتا ہے ۔دوسرے نمبرپر آسٹریلیا ہے جس میں ایک شہری ایک سال میں 111کلوگرام گوشت کھاتا ہے۔تیسرے نمبر پر اسپین ہے جس کا ایک شہری سال میں 97کلوگرام گوشت کھاتا ہے۔اسرائیل میں یہ تعداد96کلوگرام،کینیڈا میں 94،اٹلی90،جرمنی88،فرانس87،برازیل85،برطانیہ 84، روس 69، جنوبی افریفا58کلوگرام، چین بھی 58، سعودی عرب 54 ،جاپان45،ترکی میں ایک شہری سالانہ 25کلوگرام گوشت کھاتاہے۔

پاکستان میں ایک شہری سال میں صرف 14کلوگرام گوشت کھاپاتا ہے ۔ انڈونیشیا میں 11کلوگرام جبکہ نائیجیریا میں ایک شہری صرف 8کلوگرام گوشت ہی کھاپاتاہے۔

بھارت جہاں ہندو مذہبی رکاوٹ کی وجہ سے گوشت کے قریب  نہیں جاتے وہاں بھی  گوشت کھایا جاتا ہے اور بھارت کا یک شہری سال میں صرف 4کلوگرام گوشت کھاتا ہے

Post Tags:

گوشتسروے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*