کلبھوشن کاایک اور اعترافی ویڈیوآگیا

  • by Admin
  • دسمبر 25, 2017
  • 0
  • 34  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد( بیورورپورٹ)بھارتی جاسوس دہشتگرد نے  ایک مرتبہ پھر اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ کلبھوشن نے اپنی والدہ اور بیوی سے ملاقات سے پہلے ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے۔ اس بیان کے مطابق  کمانڈر یادیو نے بتایا کہ وہ بھارتی نیوی کے حاضر سروس کمانڈر ہیں اوربھرتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کے طورپر ایران سے پاکسان میں داخل ہوئے یہاں بلوچستان میں پاکستانی حکام نے انہیں گرفتار کرلیا۔

کلبھوشن نے بتایا کہ پاکستان نے انہیں بہت ہی اچھے طریقے سے قید رکھا ہے انہیں کوئی تکلیف نہیں ہے۔والدہ اور بیوی سے ملنے کی خواہش انہوں نے خود کی تھی جسے پاکستان نے پورا کرکے بڑے پن کا ثبوت دیا جس پر وہ پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*