کلبھوشن کی والدہ اور بیوی پاکستان کی شکرگزارہیں

  • by Admin
  • دسمبر 25, 2017
  • 0
  • 59  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جاسوس دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی نے ملاقات کے بعد پاکستان کا شکریہ اداکیا ہے ۔ دونوں خواتین کمانڈر کلبھوشن یادیو سے ملاقات  کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔ روانگی کے وقت دونوں کی آنکھوں میں  پاکستان کے لیے شکریے کے جذبات دیکھے جاسکتے تھے۔ ملاقات کے بعد ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات  انسانی بنیادوں پر کرائی گئی  اوراس ملاقات میں دونوں طرف سے بھرپور بات چیت کی گئی ۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ یہ طے ہوا تھا کہ ہائی کمیشن کا ایک اہلکار اس ملاقات میں موجود ہوگا لیکن وہ صرف ملاقات کو دیکھ سکتا ہے لیکن نہ ان کی گفتگو سن سکتا ہے اور نہ ہی بات کرسکتا ہے ۔ پاکستان نے جو طے کیا اس کے مطابق  کرکے دکھا دیا۔ انہوں نے یہ بات دہرائی کہ یہ ملاقات قونصلر رسائی کے زمرے میں نہیں آتی اور نہ ہی اس کی کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی پاکستان نے کوئی مقدمہ جیتنے کے لیے اس ملاقات کا اہتمام کیا۔

پریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے کلبھوشن یادیو کی میڈیکل رپورٹ بھی صحافیوں کودکھائی جس کے مطابق کلبھوشن یادیو مکمل صحت مند ہیں

کلبھوشن کے اہلخانہ اس کے لیے شال کا تحفہ لائے تھے۔ترجمان کے مطابق کلبھوشن اور اہلخانہ کے درمیان لگا شیشہ بلٹ پروف تھا ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ کے کپڑے سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے تبدیل کروائے گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*