کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ اور بیوی کی ملاقات ہوگئی

  • by Admin
  • دسمبر 25, 2017
  • 0
  • 50  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد،مانیٹرنگ ڈیسک

بھارتی جاسوس دہشتگرد کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات کروادی گئی ہے۔ یہ ملاقات پاکستان کے دفتر خارجہ میں کروائی گئی۔پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے کمانڈریادیو کے اہلخانہ بھارتی ہائی کمیشن سے دفتر خارجہ پہنچے یہاں بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشنر جے پی سنگھ بھی ان کے ساتھ تھے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اپنے ٹوئٹر پر کلبھوشن کی والدہ اور بیوی کی پاکستان کے دفتر خارجہ میں بیٹھے تصویر جاری کی گئی ہے۔اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ پاکستان اپنے وعدوں کاخیال رکھتا ہے۔

دونوں کوبھارتی حکومت نے پاکستان میں میڈیا سے بات کرنے سے روک رکھا ہے۔ ملاقات سے پہلے دونوں کو بھارتی ہائی کمیشن میں بریفنگ دی گئی اور ان کو تیار کیا گیا کہ پاکستانی عملے کی موجودگی میں کلبھوشن سے کس طرح کےسوالات کرنے ہیں.

اس ملاقات کے لئے کلبھوشن یادیو کو ایک کمرے میں بٹھایا گیا جس میں ایک شیشہ لگایا گیا تھا جس کی دوسری طرف کلبھوشن یادیو کی والدہ ،اس کی بیوی اور بھارتی اہلکار کے پی سنگھ موجود تھے. وہاں پاکستان کی سفارتی اہلکار ڈاکٹر فریحہ بھی موجود تھیں ۔

کلبھوشن سے یہ ملاقات ایک قیدی کی اہلخانہ سے ملاقات کی حیثیت سے کروائی جارہی ہے ملاقات کے لیے کلبھوشن یادیو کوکچھ دیر پہلے ہی پیچھے کے دروازے سے دفتر خارجہ لایا گیا تھا۔ملاقات سے پہلے کلبھوشن کی والدہ، بیوی اور بھارتی اہلکار جے پی سنگھ کا سکیورٹی چیک اور میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*