کلبھوشن کی والدہ اور بیوی پاکستان پہنچ گئیں

  • by Admin
  • دسمبر 25, 2017
  • 0
  • 44  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد، مانیٹرنگ ڈیسک

بھارتی جاسوس دہشتگرد کلبھوشن یادیو سے ملاقات کےلیے اس کی والدہ اور بیوی پاکستان پہنچ گئی ہیں ۔دونوں خواتین ایمرٹ ایئرلائن کی پرواز ای کے612 کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچیں۔دونوں کو ایئرپورٹ سے بھارتی ہائی کمیشن لے جایا گیا ہے یہاں وہ تازہ دم ہوکر کچھ دیر بعد ملاقات کے لیے دفتر خارجہ میں آئیں گی ۔اس سے پہلے ایئرپورٹ سے سیدھا ملاقات کے لیے دفتر خارجہ جانے کا پروگرام تھا لیکن آخری وقت میں پلان تبدیل کیا گیا۔

دفترخارجہ کے مطابق یہ ملاقات پندرہ سے تیس منٹ تک ہوگی اس کے فوری بعد دونوں کو واپس بھجوادیا جائے گا۔اس ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشن جے پی سنگھ بھی موجود ہوں گے۔پاکستان نے ملاقات کی اجازت انسانی ہمدردی پرقائداعظم کے یوم پیدائش پر دی ہے۔

Post Tags:

klbhushan

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*