وزیراعلیٰ سندھ خطرناک کھیل کھیل رہےہیں

  • by Admin
  • دسمبر 24, 2017
  • 0
  • 33  Views
  • 0 Shares

کراچی(نمائندہ خبرستان) پاک سرزمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی   حالیہ مردم شماری کو مسترد کرتی ہے مردم شماری پر پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ کے وزیر اعلیٰ خطر ناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ  وزیر اعلیٰ سندھ  آبادی کو کم بتا کر کراچی کے لوگوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھنے کی سازش کر رہے ہیں ۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  کراچی کے تمام اداروں کو میئر کے انڈر دیا جائے میئر کے موجودہ اختیارات کا صحیح استعمال کیا جائے کراچی میٹروپولیٹن پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے، جس کا سربراہ میئر ہو پرووشنل فناس کمیشن کا فوری اجراء کیا جائے۔ کراچی ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے الگ کیا جائے ہیوی ٹریفک کا شہر کے اندر سے گزرنا فوراً بند کیا جائے اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے شہر کی غریب بستیوں کو بیریئر لگانے کی اجازت دی جائے۔

مصطفیٰ کمال نے مختلف جرائم کی راہ پر چلنے والے نوجوانوں  کو ایک مرتبہ معافی دیے کر دوبارہ عام زندگی میں آنے دیے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*