پی ایس ایل کافائنل کراچی میں ہوپائےگا؟

  • by Admin
  • دسمبر 24, 2017
  • 0
  • 37  Views
  • 0 Shares

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کاکہناہے کہ اگر کراچی کا اسٹیڈیم وقت پر تیار نہ ہوا یا سکیورٹی ماہرین نے کلیئرنس نہ دی تو پی ایس ایل کا فائنل پلان بی کے تحت لاہور میں کرادیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ سکیورٹی کے جائزے کے لیے غیرملکی ماہرین کوبلائیں گے اور جس طرح لاہور میں سکیورٹی ماہرین نے آکر کھلاڑیوں کی حفاظت اور ایئر پورٹ سے اسٹیڈیم تک لانے اور لے جانے کے حوالے ہماری سکیورٹی کا آڈٹ کیا تھا اسی طرح کراچی کی سکیورٹی چیک کرنے کرنے کےلیے آئی سی سی کے سکیورٹی ماہرین کو دعوت دیں گے اور ان کی کلیئرنس کے بعد کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کروائیں گے

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم 15فروری تک مکمل ہوجائے گا لیکن اگر اسٹیڈیم مکمل نہ ہوا تو پھر کراچی میں فائنل مشکل ہوجائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*