روبوٹ ڈی جے

  • by Admin
  • دسمبر 24, 2017
  • 0
  • 39  Views
  • 0 Shares

لاہور(انٹرنیشنل ڈیسک) مصنوعی ذہانت کا بڑھتا ہوا رجحان اب میوزک کلبز میں بھی پہنچ گیا۔۔۔۔چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ کے ایک میوزک کلب میں انتطامیہ نے ڈی جے کی جگہ روبوٹ کو سونپ دی ہے۔

جس کے بعد لگتا ہے کہ محکمہ صحت، پولیس ، ٹریفک ، کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کے بعد اب میوزک کلبوں پر بھی روبوٹ راج کریں گے

پراگ میں واقع اس کلب کے ڈانس فلور پر تھرکتے جسم بڑے بڑے بازوؤں والے اس روبوٹ کے چلائے گئے گانوں پر جھومتے ہیں  تو کلب کی رونق کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔۔۔

بڑے بڑے بازوؤں والا یہ روبوٹ نہ صرف من پسند گانے چلاتا اورسی ڈیز بدلتا ہے بلکہ فلور پر ناچتا بھی ہے۔۔۔

انتطامیہ کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ مختلف سافٹ ویئرز کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے،، کلب منیجر کے مطابق یورپ سمیت پوردی دنیا میں کہیں بھی ایسا کوئی کلب نہیں جہاں ڈی جے کے فرائض کوئی روبوٹ سرانجام دے رہاہو۔۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*