سلمان خان اور شلپا شیٹھی مصیبت میں پھنس گئے

  • by Admin
  • دسمبر 24, 2017
  • 0
  • 67  Views
  • 0 Shares

ممبئی( شوبزڈیسک) بولی ووڈکے سپر سٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے شلپا شیٹھی اور ان کے لئے مصیبت بن گئی۔۔۔۔ نچلی ذات کے ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں ان کے خلاف نہ صرف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے بلکہ اب ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج اور مقدمہ درج ہونے کے بعد سلمان خان کے ممبئی میں واقع گھر کے باہر پولیس نے سیکیورٹی بڑھادی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق سلمان خان اور اداکارہ شلپا شیٹھی پر ہندوؤں کی نچلی ذات کی تضہیک کرنے کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے

رپورٹ کے مطابق اداکاروں کے خلاف بھارت کی ایک سیاسی جماعت کے رہنما نوین چندراکی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شلپا شیٹھی اور سلمان خان کے خلاف پروٹیکشن آف سول رائٹس ایکٹ 1995 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس میں امینڈمنٹ ایکٹ 2015 اور 2016 کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ شلپا شیٹھی نے احتجاجی مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر معافی مانگ لی ہے تاہم ان کی معافی ان کے خلاف احتجاج کو نا روک سکی۔اپنے ٹویٹ میں شلپا کا کہنا تھا کہ شلپا شیٹھی نے ٹوئیٹ کی کہ وہ ان سب افراد سے معافی کی طلبگار ہیں، جنہیں ان کی بات سے دکھ پہنچا۔

دلچسپ بات یہ کہ سلمان اور شلپا کے خلاف درخواستیں دینےوالوں نے کترینہ کے خلاف کارروائی کی درخواست نہیں دی۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*