کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ آج پاکستان آئیں گی

  • by Admin
  • دسمبر 24, 2017
  • 0
  • 65  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد( بیورورپورٹ) پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی جاسوس دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ اس سے ملاقات کےلیے آج صبح اسلام آباد پہنچیں گی ۔ پاکستان نے انسانی ہمدردی کے ناطے کرائی جانے والی اس ملاقات کےلیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں ۔ کلبھوشن کے اہلخانہ پیر کی صبح ایمرٹ ایئرلائن کی پرواز ای کے 612کے ذریعے صبح 10بج کر 50منٹ پر اسلام آباد پہنچیں گے اور ان کو وزارت خارجہ میں لے جایا جائے گا یہاں ان کی کلبھوشن سے ملاقات کرائی جائے گی ۔ یہ ملاقات 15منٹ سے آدھے گھنٹے تک محیط ہوگی ۔

بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کلبھوشن کے اہلخانہ کے ساتھ دلی سے آئیں گے اوراس ملاقات میں بھی ساتھ رہیں گے ۔ بھارت نے کلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ کو پاکستان میں میڈیا سے بات چیت کی اجازت نہیں دی تاہم وہ ملاقات کے فوری بعد واپس دلی روانہ ہوجائیں گی اور وہاں پہنچ کر وہ میڈیا سے بات کریں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*