انوشکا اور کوہلی کی مودی سے ملاقات

  • by Admin
  • دسمبر 20, 2017
  • 0
  • 68  Views
  • 0 Shares

نئی دہلی( انٹرنیشنل ڈیسک) ویرات کوہلی اور انوشکا شرماشادی اور ہنی مون کے بعد بھارت پہنچے تو سب سے پہلے بھارتی وزیراعظم شری نریندر مودی کے مہمان بن گئے۔ بھارتی وزیراعطم ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور معروف اداکارہ انوشکا شرما نے وزیراعظم ہاؤس میں نریندر مودی سے ملاقات کی اوروزیراعظم نریندر مودی نے جورے کو شادی کی مبارکباد دی ۔ نریندر مودی نے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات کے موقع پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کررکھا تھا ۔ویرات کوہلی  نے نیلے رنگ کے کرتے کے ساتھ شال بھی گلے میں ڈال رکھی تھی۔ جبکہ وزیراعظم نریندر مودی بھارت کے روایتی لباس پاجامہ کرتے میں ملبوس تھے ۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*