مریم نوازدنیا کی11بااثرخواتین میں شامل

  • by Admin
  • دسمبر 18, 2017
  • 0
  • 37  Views
  • 0 Shares

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نوازشریف کو دنیا کی بااثر خواتین کی فیرست میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ یہ فہرست امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مرتب اور شائع کی ہے۔ اخبار کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد کی نااہلی کے بعد سیاسی بحران میں اپنا نام پیدا کیا۔ نہ صرف اپنے والد سابق وزیراعظم کا ہر فورم پر دفاع کیا بلکہ اپنی پارٹی کو بھی دفاعی پوزیشن پر جانے سے باز رکھا۔

نوازشریف کی ناہلی سے خالی نشست این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں مریم نوازنے انتخابی مہم میں شدید مخالفت اور سخت مقابلے کے باوجود کامیابی حاصل کرکے مخالفین کو حیران کردیا۔ اخبار کے مطابق مریم کو نوازشریف کی جانشین کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی جاری کی گئی اس فہرست میں حکومت، قانون، فرسودہ رسم و رواج اور زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی سعودی عرب، انڈونیشیا، جرمنی، اٹلی، سوئیڈن، فرانس، برما، ترکی اور چین کی باہمت خواتین شامل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*