موبائل کااستعمال صحت کےلیے نقصان دہ ہے؟

  • by Admin
  • دسمبر 18, 2017
  • 0
  • 55  Views
  • 0 Shares

لاہور( خصوصی رپورٹ) کیا موبائل فون کا استعمال انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے یا نہیں؟ اس پر کئی طرح کی آرا پائی جاتی ہیں  اور کئی طرح کے سروے پائے جاتے ہیں ۔ ہم اس طرح کی  باتیں جانتے ہوئے بھی نہ کبھی فون کا استعمال کم کرتے ہیں اور نہ ہی موبائل فون کو اپنے سے دور رکھتے ہیں ۔

موبائل فون سے خارج ہونے والی ریڈیو فریکیونسی  کے حوالے سے تازہ ہدایت نامہ کیلی فورنیا کے شعبہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون زیادہ استعمال سے صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ موبائل فون کے مضر اثرات سے بچے اور بڑے دونوں  ہی متاثر ہوتے ہیں  لیکن اگر آپ اپنا فون اپنی جیب میں زیادہ نہ رکھیں اور خاص طور پر سوتے وقت موبائل فون کو اپنے بستر سے دور رکھ کر سوئیں۔

دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی موبائل فون کا استعمال اس قدر تیزی سے بڑھ رہا ہے کہ بیس کروڑ کی آبادی میں 13کروڑ افراد موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔ والدین کے لیے بھی یہ ہدایت ہے کہ وہ بچوں کوخاص طور پر کم وقت کے لیے موبائل فون استعمال کرنے دیں اور رات کو سوتے وقت موبائل بند کردیں تو نہایت اچھا ہوگا۔

اس حوالے سے چند احتیاطی تدابیر بھی موجود ہیں جن سے ریڈیو فریکیونسی انرجی کے منفی اثرات سے بچا جاسکتا ہے۔

1-فون کو جس سے جتنی دیر ممکن ہو دور رکھا جائے۔

2-سوتے وقت فون کو بستر سے دور رکھ کر سوئیں۔

3- اس وقت موبائل کا کم استعمال کریں جب اس کے سگنل کمزور ہوں کیونکہ ایسی صورت میں  موبائل کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے  اور زیادہ توانائی خارج ہوتی ہے۔

4-فون پر انٹر نیٹ کے استعمال کے دوران طویل دورانیے  کی ویڈیوسٹریمنگ سے باز رہا جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*