حدیبیہ کاطوفان ابھی تھما نہیں

  • by Admin
  • دسمبر 18, 2017
  • 0
  • 43  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد(بیورورپورٹ) گوکہ شریف برادران حدیبیہ ریفرنس نہ کھولنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پرخوش ہیں اور اس کو حق اور سچ کی فتح قراردے رہے ہیں لیکن انہیں خبر ہو کہحدیبیہ کا طوفان کمزور ہوا ہے ابھی ختم نہیں ہوا۔ سپریم  کورٹ میں حدیبیہ کیس کھولنے کا مقدمہ ہارنے والے نیب نے اس کیس میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیب ذرائع کو مطابق چیئرمین نیب نے پراسیکیوشن ونگ کوہدایت کی ہے کہ اس کیس کی بھرپور تیاری کی جائے اور نظرثانی اپیل دائر کرکے بھرپورکیس لڑا جائے ۔

واضح رہے کہ  حدیبیہ ریفرنس کو کھولنے کے لیے نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مسترد کردیا تھا۔ حدیبیہ ریفرنس کو لاہور  ہائی کورٹ نے 2014میں بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*