ابصار عالم کی دفترسے باوقار رخصتی

  • by Admin
  • دسمبر 18, 2017
  • 0
  • 91  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد، بیرورپورٹ) لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ایک حکم کے ذریعے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کوعہدے سے ہٹایا تو ابصار عالم نے اس فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرتے ہوئے فوری عہدہ چھوڑدیا۔ فیصلہ کے آڈھے گھنٹے بعد ہی پیمرا کی ویب سائیٹ پر پریس ریلیز جاری کردی کہ ابصار عالم نے اپنا عہدے کاچارج چھوڑدیا ہے۔ ابصار عالم کے جانے کی خبر پیمرا اسٹاف تک  پہنچی تو تمام اسٹاف ان کورخصت کرنے کےلیے جمع ہوگیا۔

ابصار عالم نےاسٹاف سے مختصر خطاب کیا اور پھر جب وہ دفتر سے رخصت ہورہے تھے تو پیمرا کا تمام اسٹاف  دفتر کے گیٹ پر انہیں رخصت کرنے کے لیے جمع ہوگیا۔ جب ابصار عالم کی گاڑی دفتر سے باہر نکلنے لگی تو سٹاف قطاروں میں کھڑا ہوگیا اور ابصار کو رخصت کیا۔

ابصار عالم دوسال تک پیمرا کے چیئر مین رہے  ان کے دور میں پیمرا انتہائی متحرک رہا اور چینلز کو قوانین کی خلاف ورزی پت بھاری جرمانے کیے گئے کئی اینکروں کو آف ایئر بھی کیا گیا ۔اسی لیے ان کی مخالفت بھی بہت زیادہ کی گئی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*