چیئرمین پیمرا ابصار عالم کوبھی عدالت نے نکال دیا

  • by Admin
  • دسمبر 18, 2017
  • 0
  • 66  Views
  • 0 Shares

لاہور(اسٹاف رپورٹر)عدالت نے حکومت کیخلاف ایک اور فیصلہ دے دیا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصارعالم کو عہدے سے ہٹانے کاحکم دیتے ہوئے ان کی تعیناتی ہی کالعدم قراردیدی ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں ان کی تعیناتی کیخلاف درخواست اظہر صدیق نامی ایک وکیل نے دائر کررکھی تھی۔ عدالت میں یہ موقف رکھا گیا تھا کہ ابصار عالم تعلیمی قابلیت پر پورا نہیں اترتے وہ محض بی اے کی ڈگری رکھتے ہیں حکومت نے ان کو چیئرمین بنانے کے لیے قوانین میں ترمیم کی اور دوسری مرتبہ اشتہار جاری کرتے ہوئے اآسامی کے لیے تعلیمی قابلیت کم کردی تھی۔اس پرڈیڑھ سال کی سماعت کے بعد جسٹس شاہد کریم نے فیصلہ سناتے ہوئے ابصار عالم کی تقرری غیر قانونی قرار دیدی ہے۔

ابصار عالم ایک صحافی ہیں اور وفاقی حکومت نے انہیں 14نومبر2015میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا تھا اس طرح وہ دو سال تک اس عہدے پر موجود رہے۔ ابصار عالم کے دور میں پیمرا نے فعال ہونے کی بہت کوشش کی لیکن ان کے کیے گئے فیصلے ہمیشہ عدالتوں میں ٹی وی مالکان کی طرف سے چیلنج ہوتے رہے اور اسٹے اآرڈر ملتے رہے ۔ اس وجہ سے پچھلے کچھ عرصےسے پیمرا نے ٹی وی چینلز کو سخت سزائیں سنانا بھی بند کررکھی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*