شادی میں ڈالروں اور ریالوں کی بارش

  • by Admin
  • دسمبر 17, 2017
  • 0
  • 67  Views
  • 0 Shares

خان پور( نمائندہ خبرستان) شادی بیاہ میں پیسے لٹانے کی روایت بہت پرانی ہے ۔ پہلے زمانے میں دلہا کاباپ عمومی طور پر یہ فرض پورا کرتا تھا اور سکے پھینکے جاتے تھے ۔پھر جب زمانہ تھوڑا ماڈرن ہوا اور لوگوں میں پیسے کی ریل پیل ہونے لگی تو سکوں کو کم تر جانا جانے لگا اور روپے کے نوٹ لٹائے جانے لگے ۔ پھر جس کی جتنی اوقات ہوتی اتنے ہی بڑے یا چھوٹے نوٹ نچھاور کردیتا۔

لگتا ہے یہ روایت بھی اب بدلنے لگی ہے کہ خان پور میں آنے والی بارات میں شامل دلہا کے دوستوں اوررشتہ داروں نے روپے کے نوٹو ں کے بجائے  سعودی ریال اور امریکی ڈالر بارات میں نچھاور کرنے کی خبر آئی ہے۔محمد ارشد نامی دلہا کی بارات شجاع آباد سے خان پور پہنچی تھی ۔ شادی میں ڈالروں اور ریال کی بارش  کے ساتھ ساتھ ڈبہ پیک موبائل فون بھی لٹائے گئے ۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*