جہانگیر ترین نے پارٹی عہدے سے استعفی دیدیا

  • by Admin
  • دسمبر 16, 2017
  • 0
  • 63  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد ،بیورورپورٹ

خبرستان کی ایک اور ایکسلوسو خبر نے قارئین کا اعتماد برقرار رکھتے ہوئے وقت سے پہلے درست خبر دینے کا اعزاز حاصل کیا

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ،اپنے استعفیٰ میں انہوں نے لکھا کہ اخلاقی طور پر انہیں اب اس عہدے پر نہیں رہنا چاہیے ،انہوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر کرپشن کے خلاف جنگ لڑی اور آخری دم تک عمران خان کے ساتھ رہیں گے. انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا استعفیٰ منظور کرلیا جائے گا.۔لیکن بنی گالہ میں ہونے والے کور گروپ کے اجلاس میں نظر ثانی کی اپیل پر فیصلہ آنے تک کسی کوبھی پارٹی کا سیکریٹری جنرل نہیں بنایا جائے گادوسرے الفاظ میں جہانگیر ترین ہی معاملات چلاتے رہیں گے ۔

خبرستان نے یہ خبر آج صبح ہی قارئین کے لیے شائع کردی تھی

دوسری طرف تحریک انصاف کے کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کا استعفیٰ منظور نہیں کیا جائے گا اور کور کمیٹی انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کردے گی. کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں ہورہا ہے.

ان کے استعفے کا مکمل پتن پڑھ سکتے ہیں

Post Tags:

ptiJahangir tareen

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*