تحریک انصاف کا ترین سے پارٹی عہدہ واپس لینے کا فیصلہ

  • by Admin
  • دسمبر 16, 2017
  • 1
  • 80  Views
  • 0 Shares

لاہور ،جبار چودھری

اس وقت پاکستان تحریک انصاف میں ایک زبردست بحث جاری ہے کہ آیا نااہلی کے فیصلے کے بعد جہانگیر ترین کو پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر برقرار رکھا جائے یا پھر انہیں پارٹی عہدے سے الگ کردیا جائے. خبرستان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آج تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس میں جہانگیر ترین سے پارٹی عہدہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا جائے گا. ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اکثر قائدین کی رائے ہے کہ عمران خان کے بیانات کی روشنی میں انہیں اعلیٰ اخلاقی اقدار کو قائم کرنا چاییے کیونکہ عمران خان اپنے بارے میں بھی بار بار کہہ چکے ہیں کہ اگر انہیں نااہل کیا گیا تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے. وہ الیکشن بل کے نتیجے میں نااہل شخص کوپارٹی قیادت کرنے پر نواز شریف پر بھی سخت الفاظ میں تنقید کرتے رہے ہیں. تحریک انصاف میں کچھ لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ جہانگیر ترین پارٹی عہدے پر برقرار رہیں ان میں سے پارٹی ترجمان فواد چوہدری بھی ایک ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان بھی جہانگیرترین کے عہدے سے الگ ہونے کا ہی ووٹ دیں گے اور جہانگیر ترین خود بھی الگ ہونے کی پیشکش کریں گے.

دوسری طرف کچھ ذرائع یہ کہتے ہیں کہ پارٹی میں جہانگیرترین کا ایک مضبوط گروپ موجود ہے جو کبھی نہیں چاہے گا کہ ترین صاحب پارٹی معاملات سے الگ ہوں اور سیکریٹری جنرل جیسا طاقتور عہدہ کسی دوسرے کے پاس چلاجائے اس لیے یہ گروپ عمران خان کو قائل کرلے گا کہ جہانگیر ترین کو عہدے پر برقرار رکھا جائے.

 

Total Comments ( 1 )

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*