نااہلی کیس،سپریم کیا فیصلہ سنائے گی؟

  • by Admin
  • دسمبر 15, 2017
  • 0
  • 19  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد ، خصوصی رپورٹ

سپریم کورٹ عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی کیس کا فیصلہ آج دو بجے سنائے گی. سپریم کورٹ کیا فیصلہ سنائے گی اس کا اندازہ تو ممکن نہیں لیکن اس کیس میں چند ممکنہ آپشنز کچھ اس طرح ہو سکتی ہیں.

پہلا آپشن تو یہ ہے کہ جیسے نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا ویسے ہی نیازی سروسز کو ڈ کلئر نہ کرنے پر عمران خان اور جہانگیر ترین کو بھی اپنی آف شور کمپنی کی وجہ سے صادق اور آمین والے قانون کے تحت ہمیشہ کے لیے نااہل قرار دے.

دوسرا آپشن یہ ہوسکتا ہے کہ جہانگیر ترین کو تو ہمیشہ کے لیے لیکن عمران خان کو صرف ایک مرتبہ کے لئے ناہل قرار دیا جائے اور عمران خان اگلا الیکشن لڑنے کے اہل رہیں.

تیسرا آپشن یہ ہے کہ سپریم کورٹ یہ کیس بغیر نااہلی کیے نیب کو بھجوادے اور ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیدے. یا پھر مزید تفتیش کے لئے کوئی کمیشن یا جے آئی ٹی بنا دی جائے.

چوتھا آپشن یہ ہوسکتا ہے کہ عمران خان بری کردیے جائیں اور جہانگیر ترین کو نااہلی کا سامنا کرنا پڑے.

اور آخری آپشن دونوں کو ہی بری کرکے حنیف عباسی کی درخواست مسترد کردی جائے.

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*