اور کرکٹ کودسواں گیئر لگ گیا

  • by Admin
  • دسمبر 14, 2017
  • 0
  • 42  Views
  • 0 Shares

دبئی ، اسپورٹس ڈیسک

کرکٹ کو آخر کار دسواں گیئر لگ گیا ۔ متحدہ عرب امارات کے شارجہ اسٹیڈیم میں  دس دس  اوورپر مشتمل ٹی ٹین لیگ کا آغاز ہوگیا۔ جمعرات کے روز شارجہ اسٹیڈیم میں افتتاحی  تقریب میں پاکستانی اور بھارتی شوبز انڈسٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

اففتاحی روز دو میچ کھیلے گئے ۔ پہلے میچ میں  کیرالاکنگز نے بنگال ٹائیگرز کو 8وکٹوں سے شکست دے دی،،،پاؤول سٹرلنگ نے 66رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی ۔۔

بنگال ٹائیگر نے پہلے کھیلتے ہوئے  سرفراز الیون کی بنگال ٹائیگر نے کیرالا کنگز کو86رنز کا ہدف دیا ۔ جواب میں کیرالا کی پہلی وکٹ  صفر پر ہی گر گئی لیکن   پاول سٹرلنگ اور این مورگن کی 37رنز کی شراکت نےکیرالاکنگز کو واپسی کا موقع دیا۔آئرلینڈ کے سٹار بلے باز پاؤل سٹرلنگ نے 66رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کراپنی ٹیم. کوپہلی فتح دلوائی

دوسرے میچ میں پختون نے مراٹھا عریبینز کو شکست دے دی. اس میچ کی خاص بات شاہد آفریدی کی ہیٹرک تھی ،شاہد آفریدی بیٹنگ میں کوئی کمال نہیں دکھا سکے تھے لیکن بولنگ میں کام دکھا کر اپنی ٹیم کو پہلی فتح دلادی.

 

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*