دنیا کاسب سےبڑا اورمہنگا امریکی سفارتخانہ تیار

  • by Admin
  • دسمبر 14, 2017
  • 0
  • 127  Views
  • 0 Shares

لندن( خصوصی رپورٹ) امریکا کا دنیا بھر میں سب سے بڑا اور مہنگا سفارتخانہ لندن میں تیار ہوگیا ہے۔ برطانیہ میں امریکی سفیر ووڈی جانسن نے اس پرشکوہ عمارت کی تصاویر شیئر کی ہیں ، برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بھی اس سفارتخانے کی تفصیلات پر مبنی پر خبر شائع کی ہے ۔

جنوبی لندن میں دریائے ٹیمز کے کنارے واقع اس سفارتخانے کی عمارت 12منزلیں ہیں  جس میں  سفارتخانے کے اسٹاف ممبرز کی تعداد800ہوگی اور یہ سفارتخانہ روزانہ ایک ہزار لوگوں کو خدمات فراہم کرے گا

امریکی سفارتخانے کی عمارت 4سال کے عرصے میں مکمل ہوئی جس کا منصوبہ 2010میں سوچا گیا تھا اور اس پر عملی کام 2013میں شروع کیا گیا تھا

اس عمارت پر 750 ملین امریکی ڈالر خرچ کیے گئے ہیں ۔ اس کے ہر فلور پر ایک لان بنایا گیا ہے تاکہ تازگی کا احساس ہوتا رہے

اس عمارت میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سکیورٹی سسٹم نصب کیا گیا ہے  اس عامرت کے خاص حصے بلٹ اور بم پروف بھی ہیں

اس سفارتخانے کا باقاعدہ اگلے سال فروری میں متوقع ہے جب امریکی صدر ٹرمپ برطانیہ کا دورہ کریں گے

اس سفارتخانے کی عمارت کے ایک فلور پر بہت بڑی بار بھی بنائی گئی ہے

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*