یہ دل کا معاملہ ہے

  • by Admin
  • دسمبر 13, 2017
  • 0
  • 50  Views
  • 0 Shares

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)سینے سے باہر دل کے ساتھ پیداہونےوالی بچی کایہ منفرد آپریشن۔۔۔۔۔برطانیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے

وینلپ ہوپ ویکنز نامی بچی 22 نومبر کو لیسٹر کے گلین فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہوئی تو اس کا دل جسم سے باہر تھا۔

بچی کے پیدا ہونے کے ایک گھنٹے بعد ہی اس کا آپریشن شروع کیا گیاجس کی کامیابی کے امکانات صرف دس فیصد ظاہر کئے گئے تھے

دل کو سینے کے اندر منتقل کرنے کے اس آپریشن کو  تین مرحلوں میں مکمل کیا گیا اور سب سے  پہلے بچّی کے سینے میں مصنوعی پسلیاں لگائی گئیں۔پھر دل کو اندر منتقل کیا گیااور آخر میں سینے میں موجود سوراخ کو بند کرنے کیلئے تیسرا مرحلہ مکمل کیاگیا۔۔

انتہائی پیچیدہ اور حساس نوعیت کے اس آپریشن میں ڈاکٹروں ، معاونین اور نرسوں پر مشتمل 50 افراد کے گروپ نے حصہ لیا جو اس ننھی پری کی زندگی بچانے میں کامیاب ہو گیا

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*