ٹائیگر زندہ ہے؟

  • by Admin
  • دسمبر 13, 2017
  • 0
  • 42  Views
  • 0 Shares

لاہور( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان کی آنے فلم ٹائیگرزندہ ہے کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگادی گئی  ہے۔ پاکستان سنسر کے ذرائع کے مطابق بورڈ نے اس فلم کو کلیئرنس دینے سے انکار کردیا ۔ سنسر بورڈ کے مطابق اس فلم میں پاکستان مخالف بہت سا مواد موجود ہے  جس کی وجہ سے اس فلم کی پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ اس فلم کو علی عباس ظفر نے ڈائریکٹ کیا  ہے اور سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔ اس فلم میں سلمان خان بھارتی خفیہ ایجنسی را اور کترینہ کیف پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ فلم ایک تھا ٹائیگر کا سیکول ہے۔یہ فلم بھارت میں 22دسمبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*