عامر لیاقت کو ٹی وی پر دکھانے پر پابندی

  • by Admin
  • دسمبر 13, 2017
  • 0
  • 55  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد( پریس ریلیز) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی  نے پاکستان  کے تمام الیکٹرانک میڈیا بشمول ریڈیو زکو ہدایت جاری کی ہے کہ اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کسی بھی صورت میں آن ایئر نہ کیا جائے۔ پیمرا کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم جاری کررکھا ہے کہ عامر لیاقات حسین کو آن ایئر نہ کیا جائے اس لیے پیمرا تمام چینلز کواس حکم کی پابندی کی ہدایت  کی جاتی ہے۔ پیمرا نے یہ حکمنامہ اس لیے جاری کیا ہے کہ منگل کے روز 24نیوز نے اپنے چینل پر خبر دی تھی کہ عامر لیاقت حسین نے ان کے چینل جوائن کرلیا ہے جس کا مطلب صاف تھا کہ عامر لیاقت حسین اب اس چینل پر کوئی پروگرام کریں گے ۔ پیمرا حکم نامے میں  کہاگیا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو میزبانی سمیت، کرنٹ افیئر پوگرام میں بطور مہمان، کسی شو کے پروڈیوسر،اشتہاری مہم ، ڈرامے یا کسی بھی بیپر پر  نہ لیا جائے۔ یہ پابندی 10 جنوری 2018تک ہے جس دن اسلام آباد ہائی کورٹ اس کیس کی سماعت کرے گی۔ڈاکٹر عامر لیاقت کو بول نیوز کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا ،میں لوگوں کی کردار کشی  پر پابندی لگائی گئی تھی  لیکن عامر لیاقات حسین نے ایک روز قبل چینل 24 نیوزجوائن کیا ہے۔

Post Tags:

PEMRAAamir Liaqat

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*