راہول گاندھی کانگریس کے صدر بن گئے

  • by Admin
  • دسمبر 11, 2017
  • 0
  • 41  Views
  • 0 Shares

نئی دہلی ،نمائندہ خبرستان

سابق بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے بیٹے راہو گاندھی کو بھارتی کانگریس پارٹی کا صدر بنا دیا گیا. اس سے پہلے پارٹی کی صدارت راجیو گاندھی کی اہلیہ سونیا گاندھی کے پاس تھی ،سونیا گاندھی کی بھارت کے پچھلے الیکشن سے پہلے ہی صدارت راہول کو منتقل کرنے کی خواہش تھی لیکن پارٹی میں اس کی مخالفت پائی جاتی تھی. الیکشن کے بعد ستمبر 2015 میں راہول کو پارٹی صدر بنانے پر اتفاق کرلیا گیا تھا لیکن اعلان نہیں کیا جاسکا تھا ویسے بھی پارٹی کو عملی طور پر راہول گاندھی ہی چلارہے تھے. راہول کے پارٹی راج میں کانگریس کو کوئی خاص سیاسی کامیابی نہیں مل سکی ہے مختلف ریاستوں میں بھی کانگریس کو الیکشن میں شکست ہوئی یہاں تک کہ دلی میں بھی کانگریس کے طویل اقتدار کا خاتمہ شیلا ڈکشت کی شکست اور عام آدمی پارٹی کی جیت کی صورت میں ہوگیا تھا. راجیو گاندھی کی ہلاکت کے بعد ان کی اہلیہ سونیا گاندھی پارٹی کی صدر تھیں ان کی صدارت میں پارٹی نے دوبارہ پے در پے الیکشن میں کامیابی حاصل کی لیکن سونیا گاندھی نے خود وزیر اعظم بننے کے بجائے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو وزیراعظم بنادیا تھا.

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*