پی ٹی وہ حملہ دہشتگردی ہے یا نہیں؟فیصلہ محفوظ

  • by Admin
  • دسمبر 11, 2017
  • 0
  • 63  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد ، بیورورپورٹ

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک بار پھر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے ابتدائی سنوائی کے بعد اس بات کا فیصلہ محفوظ کرلیا کہ آیا پی ٹی وی پر حملہ آور ایس ایس پی پر تشدد کا معاملہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے یا نہیں. عمران خان نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے. عمران خان کے مطابق یہ کیس دہشتگردی کا نہیں بنتا اس کیس کو عام عدالت میں منتقل کردیا جائے. پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کوئی اس بھول میں نہ رہے وہ زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی سے کسی قسم کا اتحاد کرلیں گے ،ان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ڈنڈوں اور غلیلوں سے حملہ کرنا کوئی دہشتگردی نہیں ہے.

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*