عمران خان کو200قابل افراد کی تلاش

  • by Admin
  • دسمبر 10, 2017
  • 0
  • 30  Views
  • 0 Shares

شیخوپورہ( نمائندہ خبرستان) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں ملک ٹھیک کرنے کےلیے صرف 200اچھے لوگوں کی تلاش ہے ۔ شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  عمران خان نے کہا کہ شریف برادران مکافات عمل کا شکار ہیں وہ مجھے یہودی ایجنٹ کہتے تھے لیکن اب انہیں خود کو مسلمان ثابت کرنے کےلیے ہاتھ پاؤں مارنے پڑرہے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اس مرتبہ ایسا میلاد منایا کس کی مثال نہیں ملتی ۔ نوازشریف خود چاول بانٹ رہے تھے  اور عابد شیر علی نے تو سبز پگڑی بھی پہن لی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم نئے چیئرمین نیب کی طرف دیکھ رہی ہے  ۔ پہلے چیئرمین قمر زمان اس ملک اور قوم کے مجرم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر دوسو اچھے ایماندار اور اہل لوگ مل جائیں تو ملک درست سمت کی طرف چلاجائے گا۔

Post Tags:

ptiIMRAN KHAN

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*