کلبھوشن سے بیوی اور ماں کی ملاقات کی تاریخ طے

  • by Admin
  • دسمبر 8, 2017
  • 0
  • 32  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد ، مانیٹرنگ ڈیسک

پاکستان نے بھارتی جاسوس دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے اس کی اہلیہ اور ماں سے ملاقات کرانے کی تمام بھارتی شرائط منظور کرلی ہیں. بھارتی دہشت گرد سے اس کی بیوی اور والدہ کی ملاقات 25 دسمبر کو کرائی جائے گی. ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا کو بتایا کہ اس ملاقات میں بھارتی سفارتخانے کا ایک اہلکار بھی موجود ہوگا. پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنا پر کلبھوشن سے اس کی اہلیہ کی ملاقات کرانے کی پیشکش کی تھی جس پر بھارت نے کلبھوشن کی والدہ کو بھی ساتھ بھیجنے اور اپنے سفارت خانے کا ایک اہلکار شامل کرنے کی شرط رکھی تھی جسے پاکستان نے قبول کرلیا ہے.

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*