کشمیر میں میچ کے دوران پاکستان زندہ آباد کے نعرے

  • by Admin
  • دسمبر 3, 2017
  • 0
  • 43  Views
  • 0 Shares

سری نگری ( انٹر نیشنل ڈیسک) کشمیر میں جیسے جیسے بھارتی فوج کے مظالم  بڑھ رہے ہیں ویسے ہی کشمیری نوجوانوں کا جذبہ آزادی بھی بڑھ رہاہے ، آئے روز کشمیری نوجوان اپنے جذبہ آزادی کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں ۔ حال ہی میں بڈگام میں ایک کرکٹ میچ کے دوران کشمیری نوجوانوں نے پاکستان زندہ آباد اور کشمیر بنے گاپاکستان کے نعرے لگائے ، نوجوانوں  نے اسٹیڈیم میں پاکستان کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے ۔ اس سے قبل بھی جب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سابق کپتان فوج کی اعزازی وردی پہن کر  کشمیر میں بھارتی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے گئے تھے تو کشمیری نوجوانوں نے ان کے سامنے شاہد آفریدی  زندہ آباد کے نعرے بلند کیے تھے کہ دھونی کو تقریب چھوڑ کر واپس آنا پڑا تھا۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*