رشی کپور نے بھی میلاد منایا

  • by Admin
  • دسمبر 2, 2017
  • 0
  • 47  Views
  • 0 Shares

لاہور(سوشل میڈیا) پاکستان  کے حوالے سے خبروں میں رہنے والے بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت کا جشن منایا ۔ رشی کپور نے اس بات ک انکشاف اپنے ٹوئٹر کے ذریعے کیا ۔ ٹوئٹر پر رشی کپور نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ دلی کی جامعہ مسجد میں کھڑے ہیں ان کے بیک گراؤنڈ میں نمازیوں کی ایک بڑی تعداد بھی نظر آرہی ہے ۔ اس تصویر کے ساتھ رشی کپو رنے ۔۔جشن عید میلادالنبی  ﷺ  کی مبارکباد دی ہے اور لکھا ہے کہ انہوں نے جامعہ مسجد میں نماز(دعا) ادا کی ہے ۔کچھ دن پہلے رشی کپور نے پاکستان دیکھنے کی خواہس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی آخری خواہش اپنی زندگی میں پاکستان کو ایک بار دیکھنا ہے ۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*