پولیس تھک گئی تھی

  • by Admin
  • نومبر 30, 2017
  • 0
  • 50  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد ، بیورورپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھرنا آپریشن کی ناکامی کی وجوہات تحریری طور پر پیش کردی ہیں. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیس دن سے دھرنے میں تعینات رہنے کی وجہ سے پولیس تھک گئی تھی اگر آپریشن کے لیے تازہ دم نفری لگائی جاتی تو نتائج مختلف ہوسکتے تھے ،ایک وجہ آپریشن میں مصروف مختلف ایجنسیوں میں رابطوں کا فقدان بھی بیان کیا گیا ہے ،رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دھرنے والوں کی طرف سے تقریروں کے ذریعے پولیس والوں کے مذہبی جذبات کو ابھارا گیا جس سے پولیس اہلکار دھرنے والوں کے خلاف طاقت کے استعمال میں گومگو کا شکار رہے. ایک وجہ یہ تھی کہ کھلا علاقہ ہونے کی وجہ سے آنسو گیس کے شیل بھی بے اثر ہوگئے تھے. پولیس کا کہنا ہے کہ اسی فیصد علاقہ کلئر کرا لیا گیا تھا لیکن مقامی لوگوں کی کثیر تعداد دھرنے میں آپریشن کی خبر سن کر وہاں پہنچ گئی جس پر آپریشن روکنا پڑا. رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا میڈیا کی براہ راست کوریج نے بھی آپریشن کی ناکامی میں اپنا حصہ ڈالا.

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*