امریکی بیان پرحافظ محمد سعید کاجارحانہ رد عمل

  • by Admin
  • نومبر 25, 2017
  • 0
  • 41  Views
  • 0 Shares

لاہور ،خبرستان رپورٹ

جما عۃ الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کی عدالتی حکم پر نظر بندی سے رہائی نے پورے بھارت میں صف ماتم بچھارکھی ہے ،بھارتی حکومت میڈیا کے ذریعے بول رہی ہے. حافظ سعید کی رہائی پر امریکی محکمہ خارجہ نے بھی بیان دیا ہے کہ انہیں دوبارہ گرفتار کیا جانا چاہیے. اس معاملے پر پاکستان کی طرف سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ،دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کی طرف سے جاری بیان میں حافظ سعید کی رہائی کو پاکستان کے قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے بھارت سے عدالتی فیصلے کے احترام کا مطالبہ کیا گیا ہے. حافظ محمد سعید کی طرف سے بھی رہائی کو قانون کی فتح قرار دیا گیا ہے ،رہائی کے بعد حافظ محمد سعید نے جامعہ قادسیہ لاہور میں جمعہ کا خطبہ دیا جس میں انہوں نے ایک پھر کشمیر کی آزادی کے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہرایا انہوں نے اپنے خطبے میں بھارت کو پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث قرار دیا. انہوں نے امریکی بیان کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے نظام عدل میں بے جا مداخلت قرار دیا ،ان کے ترجمان یحییٰ مجاھدنے ایک بیان میں کہ

‏پاکستان کی عدالتیں آزاد اور خود مختار ہیں انکے  فیصلوں پر تشویش کا اظہار پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ حافظ محمد سعید نے ممبئی حملوں کی مذمت اور تردید کی تھی۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*