نوازشریف نے قمرجاوید باجوہ کوبرطرف کرنےکاحکم دیا

  • by Admin
  • نومبر 22, 2017
  • 0
  • 187  Views
  • 0 Shares

خبرستان رپورٹ

منگل کے روزمسلم لیگ نواز حکومت کے فلورٹیسٹ میں کامیابی کے بعد نوازشریف کو پارٹی صدارت سے بھی الگ دیکھنے والوں کوکافی بڑاجھٹکا لگا ہے ۔وہ سیاسی رہنما اور ٹی وی اینکرزجو ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنوائے بیٹھے اور جن کو ستر سے نوے ایم این ایز جوگر پہنے نظر آرہے تھے ان کے چہروں کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں۔اسمبلی اجلاس کے بعد یہ بات تو ثابت ہوگئی تھی کہ کوئی کچھ بھی کہے ن لیگ نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔اسمبلی میں نواز کے حق میں ووٹ دینے وہ تمام لوگ اسمبلی آئے تھے جن کے بارے میں فارورڈ بلاک بنانے کاالزام تھا۔یہاں تک کہ ریاض پیرزادہ بھی اسمبلی میں موجود تھے۔ہاں رضا حیات ہراج موجود نہیں تھے ۔جو نہیں آسکے انکی طرف سے وضاحتیں بھی دیکھی گئیں۔کچھ تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ اپوزیشن نے ن لیگ پر احسان کیا کہ اس بل کےبعد وہ تاثرٹوٹ گیاکہ ن لیگ میں دراڑ موجود ہے اور وہ پارٹی ٹوٹنے والی ہے۔

اسمبلی اجلاس کے فوری بعد جوگروں والی سرکار شیخ رشید نے تو بیان جاری کیا کہ گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں لیکن وہ بھی  کمائی ڈھٹائی سے یہ بھی کہہ گئے کہ یہ کوئی ن لیگ کی فتح نہیں ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام آن دا فرنٹ میں کامران شاہد کے ساتھ پروگرام میں بات کرتے ہوئے کالم نگاراور پاک فوج کے خود ساختہ ترجمان ہارون رشید نے کہا کہ وہ ایک بڑی خبر بریک کررہے ہیں ۔خبر یہ ہے کہ نوازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کہا کہ وہ فوری طور پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو برطرف کردیں لیکن شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو انکار کردیا۔ اس بات پر میزبان کامران شاہد پریشان ہوگئے لیکن ہارون رشید اس بات کو دہراتے رہے ۔

 

 

Post Tags:

Pakistan NawazCOAS

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*