دھرنا:ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے نوٹس لےلیا

  • by Admin
  • نومبر 21, 2017
  • 0
  • 40  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں جاری دھرنے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔منگل  کے روز سپریم کورٹ  میں کیسز کی سماعت شروع ہوئی تو وکلا غیر حاضر تھے جس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے وجہ پوچھی تو بتایا گی اکہ دھرنے کی وجہ سے تاخیر ہوجاتی ہے اس پر جسٹس فائز عیسی نے از خود نوٹس  لیتے ہوئے  سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، کمشنر اسلام آباد اور پنجاب کے ایڈوکیٹ جنرل کو عدالت میں طلب کرلیا۔اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ اسلام دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کادرس دیتا ہے ، کون سا مذہب ہے جو دوسروں کے لیے مشکلات کھڑی کرنے کوجائز سمجھتا ہے۔عدالت نے کہا کہ دھرنے کی وجہ سے لاکھوں لوگ مشکلات کاشکار ہیں۔اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو دھرنا ختم کرانے کا واضح حکم دیا تھا جس پر ابھی تک عمل نہیں ہوسکا، وزیرداخلہ احسن اقبال نے کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں خود پیش ہوکر دھرنے کے خاتمے کےلیے مزید دودن کی مہلت طلبکی تھی جو عدالت نے دیدی تھی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*