ویرات کوہلی کی سنچریوں کی ففٹی

  • by Admin
  • نومبر 20, 2017
  • 0
  • 261  Views
  • 0 Shares

لاہور(احمد بلال، اسپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔۔۔آخری روز بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 231 رنز کا ہدف دیا تو جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن اپ لڑ کھڑا گئی۔۔۔لنکن ٹائیگرز کے7کھلاڑی 75رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے تو قسمت کی دیوی سری لنکا پر مہربان ہو گئی۔۔۔خراب روشنی کے باعث میچ کو وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا اور سری لنکا یقینی شکست سے بچ گیا۔۔۔

اسی میچ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نےناقابل شکست سنچری اسکور کرتے ہوئے 104رنز بنائے۔۔۔یہ ویرات کوہلی کی مجموعی طور پر50ویں سنچری تھی جوانھوں نے348اننگز میں اسکور کی۔۔۔ اس سنگ میل تک پہنچنے کے لئےیہ کم ترین اننگز ہیں۔۔۔ساؤتھ افریقہ کے اوپنر بلے باز ہاشم آملہ بھی یہ کارنامہ 348اننگز میں سرانجام دے چکے ہیں۔۔۔

اس سے قبل تیزترین50سنچریاں بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 376اننگز میں اسکور کی تھیں۔۔۔آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے50سنچریاں420اننگز جبکہ کیربیئن بلے باز برائن لارانے465اننگز میں مکمل کیں۔۔۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*