عامر لیاقت نےمیرابراہیم اورشاہزیب خانزادہ سےمعافی مانگ لی

  • by Admin
  • نومبر 20, 2017
  • 0
  • 103  Views
  • 0 Shares

لاہور(سوشل میڈیا ڈیسک) حال ہی میں بول کوچھوڑکر اس کے پول کھولنے والے ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کے بیٹے میر ابراہیم رحمان  اور آج  شاہزایب خانزادہ کے ساتھ کے اینکر شاہزایب خانزادہ سے معافی مانگ لی ہے۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈالی گئی ایک ویڈیو میں عامر لیاقت حسین نے میر ابراہیم رحمان اور شاہزیب خانزادہ کا نام لے کر ان سے معافی مانگی ان کا کہناتھا کہ وہ اپنے کہے پر شرمندہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پروگرام میں شاہزیب خانزادہ کو گوگل بابا کا کرتے تھے جو وہ آئندہ نہیں کہیں گے ۔ انہوں نے ایک وضاحت بھی کی کہ وہ جیو کے ان صحافیوں سے معافی اس لیے نہیں مانگ رہے کہ کوئی یہ سمجھے کہ شاید وہ جیو نیوز کوجائن کررہے ہیں یا کرن اچاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا وہ جیو نہیں جارہے ، سب جانتے ہیں کہ دائیاں دکھا کر بایاں مارنے کے عادی ہیں ۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین بول نیوز پر اپنے پروگرام پر ایسے نہیں چلے گا میں بلاناغہ میر ابراہیم رحمان اور شاہزیب خانزادہ پر بھرپور تنقید کیا کرتے تھے بلکہ اس تنقید میں شرم کا دامن بھی چھوڑ دیتے تھے ۔ عامر لیاقت کے اس ویڈیو پر جیونیوز کے سابق سینئر صحافی اور دنیا نیوز کے صدر کامران خان نے اپنے ٹوئٹر پر ایک شعر پوسٹ کرتے ہوئے اسے جیونیوز کے دوستوں کے نام کیا ہے ۔ کامران خان نے یہ شعر لکھاہے

کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ

ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا

 

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*