محمد عامر نےچیمپینز ٹرافی میں تباہ کن باؤلنگ سے پردہ اٹھا دیا۔۔۔

  • by Admin
  • نومبر 19, 2017
  • 0
  • 278  Views
  • 0 Shares

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)کرکٹ ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے  بتایا کہ ویرات کوہلی کودوسرے اوور میں جو دو گیندیں کیں اس سے  پورے برطانیہ میں ان کا امیج تبد یل ہو گیا۔پہلی گیند پرکوہلی کےکیچ چھوڑنےاور دوسری گیندپر آؤٹ ہونے کو ‘‘بڑی فتح’’قرار دے دیا۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ جب کوہلی کا کیچ چھوڑا گیا تو میرےذہن میں یہی تھا کہ ہم نے میچ چھوڑدیا ہے اور مجھے اچانک فخر زمان یاد آگیا کہ اس کو بھی آج موقع ملا تھا اور وہ بڑا اسکور کر گیا لیکن اللہ کا شکر کہ کوہلی اگلی گیند پر آؤٹ ہو گیا۔اس وقت ہمیں یقین ہو گیا تھا کہ ہم 60فیصد میچ جیت چکے ہیں۔اپنے مستقبل سے متعلق سوال پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ان کا ایسا کوئی پلان نہیں ہے کہ وہ خود کو کسی ایک فارمیٹ تک محدود کرلیں گے۔جب میں اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کروں گا تو سب کو پتا چل جائے گا۔ابھی میری ساری توجہ تینوں فارمیٹس پر مرکوز ہےاور جب تک فٹ ہوں تینوں فارمیٹس کھیلتا رہوں گا۔محمد عامر نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلتے ہیں تو ان کو زیادہ انرجی ملتی ہےکیونکہ دونوں ٹیمیں بہت اچھی ہیں اور ان کے خلاف اچھی کارکردگی دینے سےپلئیر کی قدر بڑھتی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*