ایشیا کپ میں شکست کےبعدپاکستان کے لئےاچھی خبرآہی گئی

  • by Admin
  • نومبر 19, 2017
  • 1
  • 249  Views
  • 0 Shares

لاہور(احمد بلال،اسپورٹس رپورٹر)ملائیشیا میں ہونے والےانڈ 19 ایشیا کپ میں  پاکستان ٹیم کوافغانستان کے ہاتھوں فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا لیکن ملائیشیا میں جاری ایشین انڈور ‘‘روونگ چیمپین شپ’’سے پاکستانیوں کے لئے خوشخبری آگئی ہے۔

ملائیشیا میں جاری ‘‘روونگ چیمپین شپ’’ کے‘‘اوپن مکس فور ’’مقابلوں میں پاکستان کے مقبول علی،راشد حسین،رابعہ امجداور نائلہ نانو نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

ایوینٹ کے دیگر مقابلوں‘‘لائیٹ ویٹ پئیر’’کیٹگری میں پاکستان کے مزمل شہزاد اور ولی اللہ خان نے سلور میڈل جبکہ ‘‘لائیٹ ویٹ مکس فور’’کیٹگری میں مزمل شہزاد،ولی اللہ خان،نائلہ نانو اور نگہت

کوثر نے برونز میڈل اپنے نام کیا۔

Post Tags:

Total Comments ( 1 )

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*