کٹھ پتلی کون؟عمران اورمریم میں نوک جھونک

  • by Admin
  • نومبر 19, 2017
  • 0
  • 42  Views
  • 0 Shares

لاہور۰سوشل میڈیا ڈیسک)  مریم نوازشریف اورتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے درمیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکثر نوک جھونک ہوتی رہتی ہے۔ دونوں ایک دوسرے کو براہ راست تو کم ہی مخاطب کرتے ہیں لیکن اشاروں کنایوں میں ایک دوسرے پر تنقید کرتے ہیں ۔ تازہ نوک جھونک اس وقت ہوئی جب عمران خان نے ٹوئٹر پر یہ پیغام پوسٹ کیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اصل نہیں بلکہ کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں مزید کہا کہ نوازشریف کا کٹھ پتلی وزیراعظم ایک مفرور کوہٹا نہیں پارہا ۔ اسحاق ڈار کے اعتراف سے شریف خاندان پر سکتہ طاری ہوجائے گا۔

اس ٹویٹ کی دیر تھی کہ نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے بھی ٹوئٹر ک امحاذ سنبھالا اور ٹویٹ کیا کہ سب جانتے ہیں کٹھ پتلی کا لفظ آپ کے ساتھ جوڑاجاتا ہے انہوں طنز کرت ہوئے لکھا کہ کیا آج آپ کو یہ ٹویٹ کرنے کا حکم ملاہے۔

 

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*