امریکہ،سکھ بزرگ نے بھارتی قونصلیٹ کی تقریب میں بولتی بند کردی

  • by Admin
  • نومبر 12, 2017
  • 0
  • 109  Views
  • 0 Shares

نیویارک کے سکھ انفارمیشن سنٹر میں سکھوں کے مشہور جنگجو ، شاعر اور فلاسفر گورو گوبند سنگھ کی خدمات کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کی گیا جس میں بھارتی قونصل جنرل اشوک جی کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کو سکھوں کی پگڑی پہنائی جانے لگی تو سکھ انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر بھجن سنگھ نے شدید احتجاج کیا اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگا دئیے۔۔گورو گوبند سنگھ سیمینار میں بھارت میں سکھوں سے ہونے ناروا سلوک پر سکھ انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر بھجن سنگھ خوب گرجتے برستے دکھائی دئیے ۔احتجاج کرتے ہوئے بھجن سنگھ نے گورو گوبند سنگھ کو بہادر جبکہ بھارتی قونصل جنرل کو بزدل قرار دے دیا۔۔انہوں نے بھارتی حکومت کو سکھوں کا قتل قراردیا۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ یہاں حکومت کے نمائندے بن کر جھوٹ اور ذاتوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔۔ان کا یہاں آکر گورو گوبند سنگھ کی نمائندگی کرنے کا کوئی حق نہیں۔۔بھجن سنگھ نے بھارتی قونصلیٹ کے سامنے خالصہ تحریک کے حق میں بھی نعرے  لگائے انہیں تقریر تک نہ کرنے دی

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*