دنیا نیوزکےفیصل آباد میں بیوروچیف غلام محی الدین  انتقال کرگئے

  • by Admin
  • نومبر 12, 2017
  • 0
  • 58  Views
  • 0 Shares

فیصل آباد(بیورورپورٹ) دنیا نیوزفیصل آباد کے بیوروچیف اور روزنامہ دنیا فیصل آباد کے سٹیشن ہیڈ غلام محی الدین   انتقال کرگئے۔فیصل آباد کے مقبول صحافی غلام محی الدین دنیا میڈیا گروپ سے وابستہ تھے۔ اس سے پہلے انہوں نے صحافتی کیریئر کا آغاز ایکسپریس میڈیا گروپ کے ساتھ کیا اور بہت جلد ترقی کرتے ہوئے ایکسپریس نیوز سے بطور رپورٹر وابسطہ ہوگئے ۔اس کے بعد جب بول نیوز نے ٹیم ہائر کرنا شروع کی تو بول میڈیا کی نگاہ انتخاب غلام محی الدین پر ٹھہری اور وہ بول کے فیصل آباد میں اسٹیشن ہیڈ بنادیے گئے ۔ بول نیوز کے بحرانکے بعد وہ دنیا نیوز فیصل آباد کے بیورو چیف  مقرر ہوگئے ۔ جب روزنامہ دنیا کا فیصل آباد سے آغاز ہوا تو اس کی ذمہ داری بھی انہیں ہی سونپی گئی ۔ وہ اس وقت دنیا نیوز اور روزنامہ دنیا کے فیصل آباد میں اسٹیشن ہیڈ کے طورپر ذمہ داریاں ادا کررہے تھے۔ غلام محی الدین کی نماز جنازہ عید گاہ گراؤنڈ ماڈل ٹاون میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں اراکین اسمبلی، صحافی برادری، تاجروں، صنعتکاروں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی  ۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*